ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے آسیہ اسپتال میں ’اسکیننگ سنٹر‘ کا افتتاح؛ حاملہ خواتین کو دور دراز مقامات جانے کی اب نہیں ہوگی ضرورت

بھٹکل کے آسیہ اسپتال میں ’اسکیننگ سنٹر‘ کا افتتاح؛ حاملہ خواتین کو دور دراز مقامات جانے کی اب نہیں ہوگی ضرورت

Sat, 04 Jun 2022 20:03:58    S.O. News Service

بھٹکل:4؍ جون   (ایس اؤ نیوز) وی ٹی روڈ پر واقع ’آسیہ اسپتال ‘  میں مریضوں کو سہولت فراہم کرتےہوئے  ’آسیہ اسکیاننگ سنٹر‘ کا افتتاح عمل میں آیا  ہے۔ اس کے ساتھ حاملہ خواتین کو اسکیاننگ کے لئے دور دراز مقامات جاکر اپنا نمبرآنے کا  انتظار کرنے کی  ضرورت نہیں پڑے گی ۔

 جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب ندوی نے سینٹر کا دروازہ کھول کر اور اپنی دعاوں کے ساتھ   سنیچر کو اسکیننگ سینٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر  انہوں نے   کورونا کے زمانے میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر عملے کی خدمات کی ستائش کی ، اسپتال والوں کی خدمات کو انسانیت کی بھلائی کہتےہوئے حتی المقدور غریب و بےسہارا مریضوں کی مدد کرنےکی بات کہی۔  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق سکریٹری جنرل  ڈاکٹر خواجہ اویس ،  سرکاری اسپتال کی میڈیکل افسر ڈاکٹر سویتا کامت اورجامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظم  مولانا عبدالعلیم قاسمی وغیرہ نے بھی اپنے  اپنے خیالات کااظہارکیا۔

اسپتال کے مینجنگ ڈائرکٹر سید ضیاء لنکا نے بتایا کہ آسیہ اسپتال کو مرحلہ وار ترقی دیتےہوئےعوام کو سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں اسی کی ایک کڑی کے طورپر اسکیننگ  سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکیننگ سینٹر کے ذریعے بالخصوص ر حاملہ عورتوں کےلئےآسانی ہوگی کیونکہ وہ اسکیننگ  کے لئے شہر سے باہر جارہی تھیں  اور وہاں پر بھی لمبی قطار کی وجہ سے  نمبر آنے میں دقت ہوتی تھی۔ خواتین کی پریشانیوں کی دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے اسپتال میں ہی اب اسکیننگ سینٹر کی شروعات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ  ہفتہ میں ایک بار کڈنی وغیرہ کی بھی اسکیننگ کی جائے گی۔ اس موقع پر اسپتال کی بہترین خدمات انجام دینے والی نرس شیبی بینی اور انتظامی امور کے نگراں کار نثار سعدا کی تہنیت کرتےہوئےانہیں اعزاز بخشا گیا۔ اس موقع پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی  ،آسیہ  اسپتال کی ڈاکٹر سنہیااور ان کے شوہر ڈاکٹر سہان  سمیت کئی لوگ شریک تھے۔


Share: